نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ’کسی بھی سیاسی عقیدے اور جماعت کے سربراہ پر حملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کبھی بھی قابل قبول احتجاج نہیں ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.