جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے کے دوران عمران خان کے زخمی ہونے کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.