جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

کنگ چارلس کی موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس میں شرکت سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

کنگ چارلس سوم نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کے موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بڑا یو ٹرن لینے کے بعد ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیرِاعظم رشی سونک کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے فیصلے کے بعد بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک نیا بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ یہ پہلے ہی واضح کردیا گیا تھا، حکومت کے ساتھ متفقہ معاہدے کے تحت کنگ چارلس سوم موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

کنگ چارلس سوم مصر میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس ’سی او پی 27‘ میں شرکت نہیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی توجہ اس جمعہ کو بکنگھم پیلس میں موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس سے قبل ہونے والے استقبالیے پر مرکوز ہے، جہاں سینئر کاروباری رہنما، ماہرین اور این جی اوز کے سربراہی اجلاس کے اہم کام پر تبادلہ خیال کر سکیں گےاور ایسے طریقے تلاش کرنے پر غور کریں گے، جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہو۔

واضح رہے اس سے پہلے بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کر دی گئی تھی کہ کنگ چارلس مصر میں منعقد ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس ’سی او پی 27‘ میں شرکت نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.