آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور ان کی بہن شہزادی مارگریٹ کو ونڈسر کیسل میں بھوت دکھائی دیتے تھے۔
آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ دعویٰ برطانوی میڈیا ادارے نے کیا ہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو ونڈسر کیسل میں اپنی ہم نام ملکہ، ملکہ الزبتھ اول کا بھوت دکھائی دیتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اکیلی نہیں تھیں جنہیں ملکہ الزبتھ اول کا بھوت نظر آتا تھا بلکہ ان کی ہمشیرہ شہزادی مارگریٹ کو بھی ونڈسر کیسل میں ملکہ الزبتھ اول کا بھوت نظر آتا تھا۔
اس کے باوجود ونڈسر کیسل ملکہ الزبتھ دوم کے پسندیدہ رہائش میں سے ایک تھی۔ میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو ملکہ الزبتھ اول کا بھوت دکھائی دینے سے قبل ان کے قدموں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ونڈسر کیسل کا شمار شاہی خاندان کے سب سے زیادہ پُراسرار گھروں میں کیا جاتا ہے اور اس قلعے میں بھوتوں کے سائے سے لے کر مردوں کی ہڈیاں ملنے تک مختلف کہانیاں بھی منسلک ہیں۔
Comments are closed.