ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، ساتھ ہی قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو بھی بدلا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے محمد حارث کو فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ میں بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے، محمد حارث بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کے لیے آسکتے ہیں۔
محمد حارث کو آج ہی پاکستان اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا تھا جس میں کبھی کامیابی کبھی ناکامی ملتی ہے۔
Comments are closed.