وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد میں سفری سہولیات کی بہتری کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کیا گیا ہے جس کے مطابق 18روٹس اور 128 بسوں کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔
پہلے ایف، جی اور آئی سیکٹر کے ساتھ ڈی 12 کو مرکزی ورک سے منسلک کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے اس سفری اقدام سے تقریباً 1 لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات ملے گیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
Comments are closed.