جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

کرپشن میں لتھڑے افراد کی پاکستان پر حکومت ہے: مسرت جمشید چیمہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ کرپشن میں لتھڑے افراد نے پاکستان پر حکومت قائم کر رکھی ہے۔

یہ بات ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی و حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے لانگ مارچ سے متعلق لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہر جماعت قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ قومی بیانیہ ہے، قوم غلامی سے مکمل نجات اور حقیقی آزادی چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.