جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

پاکپتن: 3 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

پاکپتن میں 3 بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ ملکہ ہانس میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مذکورہ تھانے میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈ روم میں گھس کر گولیاں ماریں، رانا احمدعلی آرائیں فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنما تھے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکپتن کے علاقے جمال کوٹ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں کوقتل کر دیا تھا۔

مقتولین عدالت میں پیشی کے لیے چک 72 ڈی سے موٹر سائیکل پر پاکپتن آ رہے تھے۔

2016ء میں ملزم فیض کےبیٹےایوب کے قتل کے کیس میں مذکورہ تینوں مقتولین بری ہوئے تھے۔

دوسر ی جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکم دیا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

پاکپتن میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرا قتل جائیداد کے تنازع پر ہوا، پولیس نے مقتول کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کا حکم ملنے کے بعد آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے ک احکم دیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوپاکپتن کو مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.