پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ سے زیادہ کراؤڈ قذافی اسٹیڈیم آئے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
کائنات امتیاز نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیریز ہونا ایک بہت بڑی بات ہے مجھے امید ہے کہ فینز میچ دیکھنے آئیں گے، کراؤڈ سے مہمان ٹیم کو بھی اچھا تاثر جائے گا اور ہمیں بھی سپورٹ ملے گی، یہ اعزاز کی بات ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔
کائنات امتیاز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیریز میں مقابلے کی کرکٹ ہو گی، ہم نے بھی تیاری اچھی کی ہے، میچز بھی اچھے ہوں گے، ہوم گراؤنڈ کا ہمیں فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ہم آئرلینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔
Comments are closed.