جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

بغیر ناخنوں کے ہاتھ کی دل دہلادینے والی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انسانی ہاتھوں کی ایک تصویر نے صارفین کے دل دہلا دیے ہیں،  اس شخص کے ہاتھوں کی انگلیوں پر ناخنوں کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر پر سیکڑوں صارفین نے ابتداً تو دلچسپ تبصرے دیئے کہ اس شخص نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ لیا ہوگا اور گھبراہٹ میں سارے ناخن چبا ڈالیں ہوں گے جبکہ بعض نے اسے فوٹوشاپ کا کمال قرار دیا۔

27,767 votes and 1,453 comments so far on Reddit

مگر جلد ہی اس تصویر کی حقیقت کُھل گئی، نہ تو اس شخص نے گھبراہٹ کے مارے اپنے ناخن چبائے اور نہ ہی یہ تصویر کسی فوٹوشاپ کا کمال ہے۔

بلکہ یہ شخص Anonychia congenital نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہے۔

انونیچیا کینجنورا ایک ایسی حالت ہے جو انگلیوں اور پیروں کے ناخنوں کو متاثر کرتی ہے۔ ایسے مریضوں کے ہاتھوں اور پیروں کے تمام ناخن غائب ہوتے ہیں۔

ناخنوں کی یہ عدم موجودگی پیدائش سے نمایاں ہوتی ہے۔

فی الحال اس طبی حالت کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے۔ تاہم مصنوعی ناخن ہی اس کا واحد آپشن دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اس بیماری پر مطالعے اور تحقیق کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.