جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

قطر سے اسلام آباد پہنچے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے 1 کلو کوکین برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا مسافر قطر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچا تھا جہاں اے این ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

ملزم دوحہ سے فلائٹ نمبر QR 632 سے اسلام آباد پہنچا تھا، جسے مشتبہ ہونے پر تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.