ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کا دوبارہ آنا امریکا اور اسرائیل دونوں کے لیے چیلنجنگ ہوگا۔
اسرائیل میں سابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی خبروں پر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین طالب کا کہنا تھا کہ نتن یاہو کی اقتدار میں دوبارہ واپسی امریکا کے لیے نئے چیلنج کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی واپسی امریکا میں ڈیموکریٹس کی حکومت کمزور کر دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی واپسی امریکا اور اسرائیل دونوں کے لیے نئے چیلنج کی شروعات ہوگی۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے ممکنہ اتحاد کے اقتدار میں آنے سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل میں دائیں بازو اتحاد کی حکومت میں فلسطین دشمنی کا رویہ بڑھے گا، دائیں بازو اتحادی حکومت میں فلسطینی علاقوں پر قبضے کے اقدامات مزید سخت ہو جائیں گے۔
حماس کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انتخابی نتائج بتا رہے ہیں کہ اسرائیلی مزید شدت پسندی کی طرف جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نیتن یاہو کی متوقع حکومت میں ہمارے لوگوں کیخلاف جارحیت بڑھے گی، ان کی پچھلی حکومتوں میں بھی فلسطینیوں کے خلاف کئی جنگیں کی گئیں۔
Comments are closed.