ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے ملکی درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں برآمدات میں کمی آئی، جبکہ جولائی تا اکتوبر کے دوران تجارتی خسارے میں 26 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 3.07 فیصد کمی آئی، جو 2 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر برآمدات میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی تا اکتوبر برآمدات 9 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ اس دوران تجارتی خسارہ 26.59 فیصد کم ہو کر 11 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر درآمدات میں 16.21 فیصد کمی ہوئی جو اس عرصے کے دوران 21 ارب ڈالرز رہیں۔
Comments are closed.