بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

فوج جو فیصلہ کرے گی عمران اس سے اتفاق کریں گے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ کے ذریعے ختم ہوگا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فوج جو بھی فیصلہ کرے گی، عمران خان اس سے اتفاق کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کے فیصلوں، ان کی پوزیشن پر کبھی تنقید نہیں کرتے۔

علاوہ ازیں فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 نومبر کو سارے پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ گلگت بلتستان سے آنے والے لوگ ایک دن پہلے وہاں پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راناثنا اللّٰہ عوام پر گولے برسانے کی تیاری کر رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نفرت تب پیدا ہوتی جب آپ قوم کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں، جب عوام کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو ہمارا ملک بکھر گیا، ہم عوام کی آواز کو سنیں گے اور پھر فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.