بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا، پی ٹی آئی چیئرمین کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مچھ جیل میں سیاستدان رہتے رہے ہیں، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے گرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے۔

وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اگر  کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان کو گرفتار  کر لیا جاتا اور فتنہ سر نہیں اٹھاتا۔ رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے جوان ان کو گرفتار کریں گے، عمران خان 25 مئی کو ناکام لوٹا تھا تو اس وقت گرفتار کر لیا جاتا، اُس وقت سب کمیٹی بنانے کے بجائے میری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جاتا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی پوری قوم کے ساتھ ہے، یہ ریاست کے ساتھ لڑ رہا ہے، عمران خان جھوٹ کی بنیاد پر سب کچھ کر رہا تھا، عمران خان کے پاس اختیارات تھے، جھوٹے کیسز بنوائے، اب بول رہے ہیں نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا، طیبہ گل کو کہاں بلایا گیا؟ کہاں رکھا گیا؟

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سے متعلق صحافی برادری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے اوپر کیس کیا عمران خان نے نہیں بنوایا؟ عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، میرے جسم پر 23 زخم تھے، رپورٹ آج بھی موجود ہے، میرے ہاتھ چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ کس طرح ناکام ہوا ہے، لاہور سے 4 سے 5 ہزار آدمی بھی نہیں نکلے، اس وقت ان کا کوئی لانگ مارچ نہیں، دو صوبائی حکومتیں فیڈریشن پر حملہ کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا کام ڈیوٹی دینا ہے، ان کا لانگ مارچ فارغ ہوگیا ہے، ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم ڈر بھی نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کے بورڈ نےکہا اعظم سواتی کےجسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، ان لوگوں نے تشدد کا بیانیہ بنایا بے، بغیر ثبوت کے کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.