بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق سمیر کے لواحقین کی انصاف کی دہائی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے سمیر کے اہلِ خانہ نے انصاف کی دہائی دے دی۔

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کی۔ 

مرحوم لڑکے کی والدہ نے دہائی دی کہ میرا بیٹا چلا گیا، اس کا کیا قصور تھا؟ 

کنٹینر پر موجود گارڈز اور کارکنوں نے جاں بحق شخص کے ورثا کو ہٹانے کی کوشش کی۔

والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے کیا پتہ تھا عمران خان آرہا ہے، بیٹے کو باہر نہ جانے دیتی۔

سمیر کے چچا نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، وزیراعظم سے انصاف مانگتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بیٹا سڑک پر پڑا رہا، کسی نے نہیں اٹھایا، قریب سے گاڑیاں گزر گئیں۔

لڑکے کے دوست علی رضا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پُرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران گارڈ نے دھکے دیے اور تشدد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.