بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

کراچی کے ووٹرز کی پسند میں تبدیلی آگئی

کراچی کے ووٹرز کی پسند میں تبدیلی آگئی، 32 فیصد شہریوں نے قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کو پہلی پسند قرار دے دیا۔ 23 فیصد جماعت اسلامی جبکہ 7 فیصد پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

 بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ 28 فیصد کے ساتھ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی پہلی پسند بن گئی، پی ٹی آئی 24 فیصد کے ساتھ دوسری پسند بن گئی۔

پلس کنسلٹنٹ نے اس حوالے سے سروے جاری کردیا۔

 ماضی میں کراچی کی اہم حکمران جماعت ایم کیو ایم پاکستان، قومی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی پسندیدگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

کراچی کے میئر کیلئے حافظ نعیم الرحمان 51 فیصد شہریوں کی حمایت سے پہلی پسند قرار پائے۔ 16 فیصد نے مصطفیٰ کمال کو بطور میئر پسند کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.