وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگی تو بل واپس لے لیں گے، سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جسے کنٹرول کرنا چاہیے۔
ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہےآزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے، آزادی اظہار رائے برقرار رکھتے ہوئے میڈیا، صحافتی تنظیمیں رہنمائی کریں۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سے متعلق صحافی برادری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے سوشل میڈیا سے متعلق ترامیم پر دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.