سائفر آڈیو لیک معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کے لیے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا، ان کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ 3 نوٹسز پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سائفر آڈیو لیک معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
سائفر انکوائری کے سلسلے میں جاری اس نوٹس کے ذریعے عمران خان کو آج دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسی طرح عمران خان کو 3 نومبر کو بھی دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی 3 نومبر کو دن 12 بجے طلب کیا تھا۔
Comments are closed.