بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

جی ٹی روڈ کے بعد عمران خان کیخلاف راہوالی اور گکھڑ منڈی میں بھی بینرز آویزاں

جی ٹی روڈ کے بعد راہوالی اور گکھڑ منڈی میں بھی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کر دیے گئے۔

گوجرانوالہ کے عوام کی جانب سے عمران خان کے خلاف راہوالی اور گکھڑ منڈی میں لگے بینرز پر عمران خان گھڑی چور اور توشہ خانہ چور کے نعرے درج ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے روٹ پر لگے بینرز ہٹا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانگ مارچ کے روٹ پر عمران خان کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.