پاکستان چین سے ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی در آمد کرے گا، جلد یہ ہائی اسپیڈ ٹرین پاکستان پہنچ جائیں گیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین پاکستان کو ہائی اسپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی برآمد کرے گا۔
چین کی جانب سے پاکستان کے لیے برآمد کی گئیں ہائی اسپیڈ ٹرین کی 46 بوگیاں 3 نومبر تک روانا کر دی جائیں گی۔
جبکہ مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔
چینی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب چین یہ ٹیکنالوجی برآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موجود ہیں۔
Comments are closed.