بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

شہباز شریف کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے گریٹ ہال آف پیپل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی تعاون بڑھانے سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

چین اور پاکستان نے رابطوں اور تعاون مزید بڑھانے کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔

چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کر لی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چین کے صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مزید مؤثر طریقے سے آگے بڑھانا چاہیے، گوادر پورٹ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.