پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حصولِ انصاف کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کا اہم جُزو قرار دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز لانگ مارچ سے پُرجوش عوامی قافلوں کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حصولِ انصاف ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم ترین جُزو ہے۔
عمران خان کے مطابق حصول انصاف کی جدوجہد کے لیے گزشتہ روز گوجرانوالہ کی عوام نے بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شرکت کرکے پرجوش رسپانس دیا۔
Comments are closed.