بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ کا افسر طلب

دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کا مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.