لاہور حالی روڈ پر گزشتہ جمعہ کو ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔
سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
حسن بلوچ کو فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔
49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی ہے۔
واضح ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.