بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔

دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کے ساتھ، 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق دورے میں چینی حکام سے پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر بھی بات ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت میں توجہ سی پیک پر مرکوز ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ، سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.