سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ قانون سے بھاگنے والا نہیں، چور نہ ہی دو نمبر بندہ ہوں۔
لاہور میں عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ اسپتال میں دادا کی عیادت کے لیے گیا تھا کہ 10، 15 افراد نے مجھے وہاں سے اغوا کرلیا۔
انہوں نے استفسار کیا گیا کہ پنجاب میں کونسی تبدیلی آئی ہے؟ کون سی دودھ کی نہریں بہا دی گئیں؟ تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ آپ نے دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنائے ہیں۔
دوست محمد مزاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کے ساتھ پہلے بھی تھا آج بھی ساتھ کھڑا ہوں، قانون سے بھاگنے والا نہیں ہوں۔
Comments are closed.