منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

امارات و امریکا میں صاف توانائی کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ

متحدہ عرب امارات اور امریکا نے صاف توانائی کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ 

ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق سو ارب ڈالر کے اس معاہدے پر ابوظبی میں بین الاقوامی پٹرولیم کانفرنس کے دوران تقریب میں دستخط کیے گئے۔

تقریب میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ معاہدے پر اماراتی وزیر صنعت سلطان الجابر اور امریکی صدر کے کوآرڈینیٹر آمون ہاکسٹائن نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت امارات، امریکا کے علاوہ دیگر ملکوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔

متحدہ عرب امارات اور امریکا سال 2035 تک دنیا بھر میں سو گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.