جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا جارہا ہے، چوہدری شجاعت

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں بعض انکشافات ہوئے جس کی کوئی نفی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج اور انٹیلیجنس اداروں پر مکمل یقین ہے، اداروں پر فخر ہے اور ہم اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

اگر آپ کی نظر میں سپہ سالار غدار ہے تو اس کی ملازمت میں توسیع کیوں دینا چاہتے تھے، ڈی جی آئی ایس آئی

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لفظ غدار کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنے والوں کو غداری کی تشریح بتانی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ جمہوری حق ہے لیکن فساد یا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے، انتشار سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.