منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

تاحیات توسیع کی بوٹ پالش کرنے والا مارشل لاء کے مطالبے کررہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ تاحیات توسیع کی بوٹ پالش کرنے والا مارشل لاء کے مطالبے کر رہا ہے۔

مارشل لاء لگانے سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ثابت ہوگیا فسطائی ذہن صرف آمرانہ مطالبے ہی کرسکتا ہے۔

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ بندوق بردار مارچ مارشل لاء لگوانے کی چال ہے، حیران ہوں مارشل لاء کے مطالبہ پر کسی عدالت نے اب تک کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے اس کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اسپیکر کا اختیار اس ضمن میں لامحدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لا لگانے کی بات آئین کے خاتمے کی بات ہے جو صرف غداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کی بات کرنے سے ثابت ہوگیا، سیاسی دجال غیر جمہوری قوتوں کا ایجنٹ ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ کہا کہ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ آئین کی حفاظت کرے، آئین شکن ٹولے کو آئین کی طاقت سے نمٹیں گے، آئین کی حفاظت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.