
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو مزید 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔
دوست محمد مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر ضلع کچہری میں سماعت ہوئی، جس میں مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ اینٹی کرپشن نے زمینوں کی دستاویزات کے لیے ریمانڈ مانگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام زمینوں کا ریکارڈ سرکاری آفس میں موجود ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا۔
دوست محمد مزاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اداروں کو سیاسی طور پر استعمال کررہی ہے، سرکاری وکیل کی خواہش پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دوست مزاری کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ اینٹی کرپشن کو جاری کردیا۔
Comments are closed.