منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.