منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

حمنہ امجد ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ کھیلنے والی پہلی پاکستانی گالفر

پاکستان کی نمبر ون گالفر حمنہ امجد ویمنز ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئیں۔

حمنہ امجد پہلی خاتون گالفر ہیں جو ایمیچر کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

حمنہ وائٹ ٹی کے تقریباً ساڑھے چھ ہزار یارڈ پر مقابلہ کریں گی۔

ایشین پیسیفک چیمپئن شپ 3 سے 6 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

حمنہ امجد اس ایونٹ کے بعد سعودی عرب چلی جائیں گی جہاں وہ ایل پی جی گالف ٹور میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.