پاکستان میں بیلجیئم کے سفارت خانے نے یورو ویلیج کی تقریب میں قائم اسٹینڈ کا دورہ کرنے اور اس میں بھر پور دلچسپی لینے پر پاکستانی شہریوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں واقع بیلجیئم سفارتخانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تقریب کی تصاویر شیئر کی۔
انہوں نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یورپین یونین اور پاکستان دوستی کا جشن منانے کے لیے یورو ولیج میں ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہر ایک کا بہت شکریہ!‘۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ’بیلجیئم کے اسٹال پر بہت سارے پاکستانی دوستوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی‘ ۔
انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر پاکستان میں قائم یورپین یونین کے دفتر کو بھی خراج تحسین پیش کیا،
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت پاکستانی عوام کو پاکستان اور یورپین یونین کے عشروں سے موجود تاریخی تعلقات کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔
یاد رہے کہ گزرے اختتام ہفتہ پر پاکستان میں یورپین یونین کے آفس نے پاک- یورپ تعلقات کے 60 سال پورے ہونے پر یورو ویلیج کے نام سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
اس تقریب میں پاکستان میں موجود یورپین یونین کے ممبر ممالک کے تمام سفارت خانوں نے اپنے اسٹال لگائے تھے۔
Comments are closed.