منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے

ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89بلین ڈالرز ہے۔

اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔

جنوری 2022 تک کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب ٹوئٹر استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں 8ویں نمبر پر ہے جہاں 12 ملین افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا نے سیکیورٹیز فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کے چند دن بعد اس کی اطلاع دی ہے۔

اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹوئٹر میں بالواسطہ اپنا حصص برقرار رکھا ہے، ان کے  تقریباً 18 ملین حصص ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.