
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے دورے کے بعد اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے نوعمر قیدیوں کی پیشی کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو نئی بس فراہم کردی گئی۔
ہائیکورٹ نوٹس کے بعد جیل میں قید نوعمر ملزمان کے 54 میں سے41 کیسز نمٹا دیے گئے اور وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے قیدیوں کی طبی سہولیات کے لیے اقدامات پر آمادگی بھی ظاہر کردی ہے۔
سی ایس ڈی کو اڈیالہ جیل میں اسٹور کھولنے کی بھی سفارش کردی گئی ہے جس کا مقصد قیدیوں کو بازاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد اور رشوت لینے کی شکایات ملی تھیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ اور دیگر ججز نے اتوار کو اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا۔
Comments are closed.