
کسٹم حکام نے کراچی کے ایئر پورٹ سے ضبط کیے گئے 100 نایاب پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
نایاب پرندے جعلی کاغذات پر جنوبی افریقہ سے منگوائے گئے تھے، کسٹم حکام نے وزارت موسمیات کی این او سی جعلی ہونے پر پرندے ضبط کیے تھے۔
کے ایم سی حکام نے پرندے چڑیا گھر کے حوالے کرنے کے لیے کسٹم حکام کو خط لکھا تھا۔
سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر رضا رضوی کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے پرندے کراچی چڑیا گھر کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
رضا رضوی نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی فیصلہ ہونے تک پرندوں کو کے ایم سی کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔
Comments are closed.