منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

پاکستان کو چلانے والے شہر سے کوئی مخلص نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کو چلانے والا شہر ہے اس کے لیے کوئی مخلص نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں ناکارہ میٹریل استعمال کر کے وقتی طور پر سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام تر سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا صرف بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا ہے، سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار اسلام آباد بھیجے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کراچی کے مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب! ناظم آباد میں پولیس نہیں لگا سکتے لیکن اسلام آباد بھیج سکتے ہیں، لسانیت کو فروغ دینے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 3 مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوئے، جس سے یہ بات واضح ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت سے ملا ہوا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے نتیجے میں کرپشن ہو رہی ہے، کراچی کے فنڈز کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.