منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

نئی دلی، فیکٹری میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری سے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ کچھ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیکٹری کی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگی۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیے گئے لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.