منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا سری لنکا کو 145 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے سری لنکا  کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 144 رنز بنائے ہیں، افغان بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی طرف سے وینیندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  

افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، سری لنکا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جائیں گے، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جبکہ دوسرا اہم مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

دوسری جانب افغانستان کے دو میچز بارش کے نذر ہوئے ہیں اور ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا جو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے۔

انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.