پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپنر شامل حسین دائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر علی اسحاق کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش انڈر-19 کرکٹ سیریز 4 سے 18 نومبر تک ملتان میں ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک چار روزہ ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.