منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

کراچی سرکلر ریلوے کو لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر بنانے کا منصوبہ

لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے کا امکان ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین میں سی پی سی کانگریس کے بعد مدعو کیے گئےچند رہنماؤں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتر بنانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دورے کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.