
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹوئٹر میں بالواسطہ اپنا حصص برقرار رکھا ہے۔
جیک ڈورسی جو گزشتہ سال کے آخر تک ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو تھے، انہوں نے نجی کمپنی میں تقریباً 18 ملین حصص ڈالے، جس سے وہ اس کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا نے سیکیورٹیز فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کے چند دن بعد اس کی اطلاع دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2007 سے ٹوئٹر کے ڈائریکٹر رہنے والے 45 سالہ جیک ڈورسی نے 26 مئی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد پراگ اگروال نے یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے بعد ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور کمپنی کے قانونی امور اور پالیسی کے سربراہ وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔
Comments are closed.