پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

خاتون صحافی کے شوہر سے زبردستی دستخط کرائے گئے، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہید رپورٹر کے خاوند سے گھیرا ڈال کر دستخط کرائے گئے کہ وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ کے نعرے کی اصلیت یہی ہے۔

دوسری جانب مرحوم صحافی صدف نعیم کے شوہر نے خود پر کسی بھی قسم کے دباؤ سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی اجتماعات ہلاکتوں کی بے رحمانہ تاریخ کے گواہ ہیں۔

صدف نعیم کے شوہر نے بتایا کہ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اگر آپ کارروائی کروانا چاہتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں، لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جاں بحق صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی لواحقین سے ملاقات کرکے انہیں 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک، صحافی کی بیٹی اور شوہر کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.