
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر پگارا سے انکے گھر راجہ ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مخالفت کی۔
پیرپگارا سے ملاقات میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا کہ آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچا رہے۔
پیر پگارا نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں، میرا خاندان اور حر جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اس نازک صورتحال میں جی ایچ کیو کے ساتھ کھڑا ہوں،
ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت پاکستان اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے، میرے والد 1954 سے کھڑے رہے اور میں بھی اپنی آخری سانس تک پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
پیر پگارا کاکہنا تھا کہ میں فوج کو اپنا خاندان سمجھتا ہوں، کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کا قاتل بھارت کی جرات کیسے ہے کہ وہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کی ایک ہفتے میں پیر پگارا سے یہ دوسری ملاقات ہے۔
Comments are closed.