امریکا نے سازش سے عمران حکومت گرانے کا دعویٰ پھر مسترد کر دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، جانتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔
نیڈ پرائس کاکہنا تھا کہ پُرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایسے مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت رہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں، خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوحا میں طالبان کے ساتھ دوبارہ بات چیت ہوئی جس میں امریکی تحفظات کے بارے میں انہیں بتایا۔
Comments are closed.