پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

جوہری ہتھیاروں کا استعمال یوکرین تنازع کی نوعیت بدل دے گا، برطانیہ

برطانیہ نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر روس کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا تھا کہ کوئی دوسرا ملک جوہری ہتھیاروں کی بات نہیں کر رہا، نہ ہی کوئی اور ملک روس یا روسی صدر پیوٹن کو دھمکا رہا ہے۔

انہوں نے کہ روسی صدر پیوٹن پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال یوکرین تنازع کی نوعیت بدل دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر روس کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.