بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویا نے ایک ویب سائٹ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں دی وائرز کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد نئی دلی پولیس نے دی وائرز کے دو ایڈیٹرز کے گھر کی تلاشی لی ہے۔
ایڈیٹرز کے گھروں کی تلاشی کے دوران ان کی ڈیوائسز سے متعلق چھان بین کی گئی، نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹرز کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ نے دی وائرز کے خلاف گذشتہ روز دھوکا دہی اور فراڈ کی شکایت درج کرائی ہے۔
شکایت میں آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویا نے میڈیا ویب سائٹ پر ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔
دی وائرز نے شکایت میں نشاندہی کی جانے والی اپنی اسٹوریز میں خامیوں کا ادارہ جاتی جائزہ لینے کا کہا ہے۔
Comments are closed.