پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

گیس کے کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت دو گنا سے بھی زیادہ کردی گئی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کے کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت دو گنا سے بھی زیادہ کردی۔

 کمپنی کے اعلامیے کے مطابق  گیس کی قیمت میں 1480روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، گیس کی قیمت فی یونٹ 1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کمرشل صارفین کیلئے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائے گا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیا کنٹریکٹ کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آر ایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والے کمرشل صارفین کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا، کمرشل صارفین کو ایل این جی 1283روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جا رہی تھی، یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ملے گی۔

کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگر کاروباری ادارے شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.