تحقیق کاروں کے ایک گروپ کو مریخ پر بہت بڑے سمندر کے آثار ملے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ارب سال قبل اس سطح پر سمندر موجود تھا۔
امریکا کی پینسلوانیا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کسی زمانے میں اس سیارے پر گہرا سمندر، گرم اور نم موسم بھی رہا ہوگا۔
پروفیسر بینجمن کارڈینس کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سمندر کا مطلب ہے کہ یہاں زندگی کے امکانات بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں مریخ گرم سیارہ تھا۔
تحقیق کاروں کو ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی بہاؤ والی چوٹیاں ملیں جو ممکنہ طور پر دریا اور سمندر کی وجہ سے وجود میں آئیں۔
Comments are closed.